شہر قائد میں کوئٹہ کی ہواؤں کا راج، موسم سرد

شہر قائد میں کوئٹہ کی ہواؤں کا راج، موسم سرد

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج صبح سے ہی تیز، ٹھنڈی اور خشک ہوائیں چل رہی ہیں

شہر قائد میں کوئٹہ کی ہواؤں کی انٹری سے موسم قدرے سرد ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج صبح سے ہی تیز، ٹھنڈی اور خشک ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ مضافاتی علاقوں میں درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

شہر قائد میں  آج صبح کے وقت درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد ہے۔

کراچی کا موجودہ  درجہ حرارت 19، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں اس وقت شمال مشرق سے خشک ہوائیں 18  کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں صبح اور رات میں خنکی بڑھنے لگی، دن بدستور گرم

شہرقائد کا فضائی معیار 

شہرقائد  کا فضائی معیار  بدستور مضر صحت قرار دیا گیا ہے، اور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی کاچھٹا، جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی کا دسواں نمبر ہے۔

شہرقائد کا  اے کیو آئی انڈیکس 176 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ  کیا جارہا ہے۔

Related posts

ایران سے سنجیدہ مذاکرات جاری ہیں، مثبت نتائج سامنے آ سکتے ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ

دبئی پولیس نے سڑک استعمال کرنے والوں کے لیے شدید موسم کا الرٹ جاری کر دیا۔

آسمان سے موت برسانا بند کرو، پوپ لیو کا عالمی جنگی طاقتوں کو دو ٹوک پیغام