پشاور میں ایف سی دھماکے کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ

پشاور میں ایف سی دھماکے کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ

پولیس حکام کے مطابق اہم مقامات کی سیکیورٹی ازسرِنو تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پشاور میں ایف سی اہلکاروں پر ہونے والے دھماکے کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق اہم مقامات کی سیکیورٹی ازسرِنو تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ریڈ زون سمیت حساس علاقوں اور اہم انٹری پوائنٹس پر ناکہ بندیوں کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے جبکہ سنیپ چیکنگ کا عمل بھی مزید مؤثر بنایا جارہا ہے۔

پولیس نے متعلقہ ایس پیز کو ناکہ بندیوں کے لیے فوری طور پر مناسب مقامات کے انتخاب کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

مزید پڑھیں؛ پشاور دھماکے کی تحقیقات کا معاملہ، حکام کو اہم معلومات مل گئیں

پولیس لائنز میں نئی سیکیورٹی ایس او پیز نافذ کر دی گئی ہیں۔ مین گیٹ کے ساتھ اے پی سی گاڑی تعینات کر دی گئی ہے جبکہ پولیس لائنز کے داخلی راستوں پر اسپیشلسٹ اسنائپرز کی تعیناتی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

شہر کے مختلف حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جاسکے۔

Related posts

آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے کیلئے بھارت کا نیا فالس فلیگ کھیل بے نقاب

امریکی فوجی برتری کا دعویٰ زمین بوس، ایرانی حملے میں جدید طیارے اور ہیلی کاپٹر ملبے کا ڈھیر

پورا خطہ امریکا کے لیے دوزخ بنادیں گے، پاسداران انقلاب ایران