سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن ،22 خارجی دہشتگرد واصل جہنم

سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن ،22 خارجی دہشتگرد واصل جہنم

آپریشن بھارتی اسپانسرڈ خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکیاگیا،ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایاگیا

سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان میں آپریشن کرکے 22 خارجی دہشتگردوں کوواصل جہنم کردیا۔یہ آپریشن بھارتی اسپانسرڈ خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکیاگیاتھا۔

 سیکیورٹی فورسز نے خارجی دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔   علاقے میں بھارتی اسپانسرڈ خارجی دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن تاحال  جاری  ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے لعنت کے خاتمے کے لیے پوری قوت کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔

Related posts

فروری کا مہینہ ہانیہ عامر کیلئے خاص کیوں؟

مادھوری کے گانے پر امر خان کو بولڈ لباس میں رقص کرنا مہنگا پڑ گیا

محمد بن راشد کا جائزہ دبئی کے نیلے اور گرین اسپیس روڈ میپ 2030 – متحدہ عرب امارات