محمد بن سلمان کا اسرائیل کے ساتھ ابراہیم ایکارڈ پر انکار، ٹرمپ ناراض ہو گئے

محمد بن سلمان کا اسرائیل کے ساتھ ابراہیم ایکارڈ پر انکار ، ٹرمپ ناراض ہو گئے

سعودی ولی عہد نے ٹرمپ کی خواہش کے برعکس اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے پر فوری آمادگی ظاہر نہ کی

محمد بن سلمان نے اسرائیل کے ساتھ ابراہیم ایکارڈ پر انکار کردیا۔  جس پر امریکی صدر سعودی عرب سے ناراض ہوگئے ہیں۔

یہ دعویٰ اسرائیلی میڈیا کی جانب سے آیا ہے جس کے مطابق محمد بن سلمان نے ٹرمپ کی خواہش کے برعکس اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے پر فوری آمادگی ظاہر نہ کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان گزشتہ ہفتے ملاقات میں  ابراہیم ایکارڈ سے متعلق معاملہ مرکزی موضوع تھا۔ٹرمپ نے محمد بن سلمان پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا عمل فوری طور پر آگے بڑھائیں۔

تاہم سعودی ولی عہد نے واضح کیا کہ وہ اصولی طور پر اس عمل کے مخالف نہیں لیکن غزہ جنگ کے بعد سعودی عرب میں اسرائیل مخالف عوامی جذبات کے باعث یہ فیصلہ فی الحال ممکن نہیں۔

امریکی حکام کے مطابق اگرچہ گفتگو شائستگی کے دائرے میں رہی لیکن صدر ٹرمپ اس وقت ولی عہد کے مؤقف سے ناراض دکھائی دیے۔

ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے اسرائیلی میڈیا کو بتایا کہ محمد بن سلمان نے ملاقات میں یہ نہیں کہا کہ وہ کبھی بھی معمول کے تعلقات نہیں قائم کریں گے تاہم انھوں نے دو ریاستی حل کو بنیادی شرط قرار دیا۔

Related posts

انگلینڈ کے بین ڈکٹ کا آئی پی ایل سے دستبرداری کا اعلان

متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے بحرین میں مسلح افواج کے سویلین کنٹریکٹر کی شہادت پر سوگ کا اظہار کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے مشرقی دارفور میں ہسپتال کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔