ٹی20 ٹرائی سیریز، پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا

ٹی20 ٹرائی سیریز، پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا

میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے

پاکستان نے ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز کے میچ میں سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ٹیم جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ آج کے میچ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

سلمان علی آغا اس وقت قومی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، جبکہ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں نمایاں بیٹسمین اور آل راؤنڈرز شامل ہیں۔

پاکستان اسکواڈ:

صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، ابرار احمد، محمد وسیم جونیئر، سلمان مرزا۔

دوسری جانب سری لنکا کی قیادت داسن شانکا کر رہے ہیں۔ لنکن ٹیم بھی اپنے مضبوط کمبینیشن کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔

سری لنکا اسکواڈ:

پاتھم نسانکا، کامل مشرا، کوسل مینڈس، کوسل جینتھ پریرا، جینتھ لیانگے، پون رتنائیکے، ونندو ہاسارنگا، دشمنتھا چمیرا، ماہیش ٹھیکشانا، ایشنا ملنگا۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے پیراگوئے کے صدر سے ملاقات کی

متحدہ عرب امارات کے صدر نے نوجوان رہنماؤں کے لئے عرب اجلاس سے وفد کا خیرمقدم کیا

محمد بن راشد نے جی سی سی سکریٹری جنرل – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی