بانی پی ٹی آئی کو جو کھانا آتا ہے وہ فائیو اسٹار ہوٹل میں بھی دستیاب نہیں ، خواجہ آصف – بول نیوز

بانی پی ٹی آئی کا جو کھانا آتا ہے وہ فائیو اسٹار ہوٹل میں بھی دستیاب نہیں ۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ  ان کے پاس ٹی وی بھی ہے، مرضی کے چینل دیکھتے ہیں۔

اپنے ٹوئٹ میں انہویں نے کہاکہ  بانی پی ٹی آئی کےلیے ورزش کی مشینیں بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم تو ٹھنڈے فرش پر سوتے تھے، کھانا جیل کا تھا۔

خواجہ آصف نے کہاکہ جیل کے 2 کمبل تھے، جنوری کا مہینہ تھا، گرم پانی نہیں تھا۔  ان کا کہناتھاکہ  سپرنٹنڈنٹ جیل اسد وڑائچ نے خود صبح آ کر گیزر اتروایا تھا۔

وزیردفاع نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کو ڈبل بیڈ اور مخملی بستر میسر ہے۔ ان کاکہناتھاکہ ان کو جیل کے لاؤڈ اسپیکر پر اپنی واشنگٹن ارینا والی تقریر سننی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ اللہ سے ڈرنا چاہیے وقت کی ملکیت کسی کے پاس نہیں۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے پیراگوئے کے صدر سے ملاقات کی

متحدہ عرب امارات کے صدر نے نوجوان رہنماؤں کے لئے عرب اجلاس سے وفد کا خیرمقدم کیا

محمد بن راشد نے جی سی سی سکریٹری جنرل – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی