شہر قائد میں سردی کی دستک، ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار

شہر قائد میں سردی کی دستک، ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 17.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

شہر قائد میں موسم سرما کا آغاز ہوگیا ہے، رات اور صبح کے اوقات میں سردی میں اضافہ ہونے لگا ہے، تاہم آج مطلع صاف، دن کا موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 17.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 31 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا

شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت شمال مشرقی سمت سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، جبکہ آئندہ ہفتے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Related posts

پاکستان کے انکار سے بھارتی کرکٹ کی اجارہ داری بے نقاب، سابق انگلش بیٹر کا اعتراف

معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی مبینہ طور پر فائرنگ واقعے میں جاں بحق

افغان طالبان رجیم سے ہمسایہ ممالک کو شدید سیکیورٹی خطرات لاحق