پاک سعودیہ مشترکہ فوجی مشق البطار دوم اختتام پذیر ہو گئی

پاک سعودیہ مشترکہ فوجی مشق البطار دوم اختتام پذیر ہو گئی

مشقوں میں دھماکاخیزموادتلف کرنےاورانسداددہشت گردی آپریشنز کیے گئے ، جی اوسی ایس ایس جی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی

پاکستان اورسعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشق البطاردوم اختتام پذیرہوگئی۔ تربیتی مشقیں 18 سے 26 نومبر تک تبوک میں منعقد ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں میں اسپیشل سروسز گروپ اور سعودی دستوں نے شرکت کی۔ جی اوسی ایس ایس جی نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

سعودی عرب کے اعلیٰ عسکری حکام بھی اختتامی تقریب میں موجود تھے۔ مشقوں کے دوران پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل استعداد کار اور باہمی ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا گیا۔

البطاردوم میں انسداد دہشت گردی آپریشنز پر توجہ مرکوز کی گئی۔ مشقوں میں دھماکاخیزموادتلف کرنےاورانسداددہشت گردی آپریشنزکیےگئے۔

تربیتی مشقوں سے دونوں ملکوں کے فوجی رابطے مزید مستحکم ہوں گے۔

Related posts

مادھوری کے گانے پر امر خان کو بولڈ لباس میں رقص کرنا مہنگا پڑ گیا

محمد بن راشد کا جائزہ دبئی کے نیلے اور گرین اسپیس روڈ میپ 2030 – متحدہ عرب امارات

رخصتی کے موقع پر لائبہ خان کا مزاحیہ انداز؛ دلچسپ گفتگو نے محفل لوٹ لی