جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

تقریب میں جنرل ساحر شمشاد کی 40 سالہ مثالی خدمات کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اسلام آباد: جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلح افواج کی قربانیوں کو سلام بھی پیش کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب منعقد ہوئی جس میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

تقریب میں جنرل ساحر شمشاد کی 40 سالہ مثالی خدمات کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ 40 سال ملک و قوم کی خدمت ایمانداری اور مکمل دیانت داری کے ساتھ انجام دی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ جیو اسٹریٹیجک ماحول میں پاکستان کا مضبوط دفاع ناگزیر ہے جب کہ قوم کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلح افواج کے افسر اور جوان پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

تقریب میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ٹرائی سروسز گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر انہیں روایتی احترام اور گرمجوشی کے ساتھ الوداع کہا گیا۔

مسلح افواج کی جانب سے شہدا اور اُن کے اہل خانہ کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا جب کہ افواج کی عظیم قربانیوں کو سلام تحسین پیش کیا گیا۔

Related posts

محمد بن راشد نے جی سی سی سکریٹری جنرل – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

محمد بن راشد سائبرسیکیوریٹی سنٹر کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کرتے ہیں

مکتوم بن محمد نے لبنان کے وزیر اعظم – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی