کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان

کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان

نیپرا کل بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان  ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کل ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

یہ درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اکتوبر کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے جمع کروائی ہے۔

نیپرا کی جانب سے ہونے والی یہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کراچی کے بجلی صارفین پر بھی لاگو ہوگی۔

اس وقت ملک بھر میں ستمبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ نافذ ہے، جس کے تحت بجلی 48 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا

Related posts

شادی شوٹ میں حد پار؟ وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا

جنوبی کوریا، فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ، دو اہلکار جاں بحق – بول نیوز

ولی ٹیک نے ملتان سلطانز 2 ارب 45 کروڑ روپے میں خرید لی – بول نیوز