تصاویر؛ اداکار احمد رفیق کی شادی کی جھلکیاں وائرل

تصاویر؛ اداکار احمد رفیق کی شادی کی جھلکیاں وائرل

احمد رفیق کے نکاح کی دلکش تصاویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ڈرامہ سیریل ‘نقاب’ سے مشہور ہونے والے اداکار احمد رفیق کے نکاح کی تصاویر انسٹاگرام پر وائرل ہوگئی ہیں۔

احمد رفیق، جو ڈرامہ ’میری بہوئیں‘ میں اپنی شاندار کارکردگی کے باعث تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہے ہیں، تاہم اس ہفتے اپنی نجی زندگی کے خاص اعلان کی وجہ سے بھی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ماڈل قرۃالعین آزاد کے ساتھ نکاح کی خبر شیئر کی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

جوڑے کے نکاح کی دلکش تصاویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جن میں مداحوں نے دونوں کی جوڑی کی نفاست، باوقار انداز اور خوبصورت ہم آہنگی کو بے حد سراہا۔

Related posts

لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے سے 53 افراد ہلاک – بول نیوز

گلوبل ولیج 30 سیزن میں رمضان کے لئے خاندانوں کو اکٹھا کرتا ہے

آئی سی سی اور پی سی بی اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر، اپنے لیے کچھ نہیں مانگا