ہندوتوا بیانیہ اقلیتوں کیلئے شدید خطرہ؛ رام مندر پر آر ایس ایس کا جھنڈا مودی کی فاشسٹ سوچ آشکار

ہندوتوا بیانیہ اقلیتوں کیلئے شدید خطرہ؛ رام مندر پر آر ایس ایس کا جھنڈا مودی کی فاشسٹ سوچ آشکار

مودی نے صدیوں پرانی بابری مسجد کی شہادت کو قومی تماشہ اور سیاسی تہوار بنادیا۔

مودی اور آر ایس ایس کے گٹھ جوڑ نے بھارت میں مسلمانوں کیلئے ایک مرتبہ پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

مسلمان دشمنی میں مودی نے صدیوں پرانی بابری مسجد کی شہادت کو قومی تماشہ اور سیاسی تہوار بنا دیا، رام مندر بابری مسجد کی شہادت سے بی جے پی اور آر ایس ایس کی نظریاتی دہشت گردی کے تحت وجود میں آیا۔

مودی نے آر ایس ایس کے جتھوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج، ایودھیا شہر بھارت کی ثقافتی شعور میں ایک اور سنگ میل دیکھ رہا ہے۔

انتہا پسند آر ایس ایس کے غنڈہ یوگی آدتیہ ناتھ نے جھنڈا لہرانے کی تقریب کو نئے دور کی شروعات قرار دیا اور اقلیتوں کا لحاظ کیے بغیر بھارتی عوام سے اپنے شرمناک خطاب میں کہا کہ شری رام کا مندر 140کروڑ بھارتی عوام کیلئے قومی فخر اور اس پر جھنڈا ترقی یافتہ بھارت کے تصور کی نمائندگی کرتا ہے۔

دہشت گرد مودی نے رام مندر میں انتہا پسند ہندوتوا کا جھنڈا لگا کر مسلمانوں کا مذہبی استحصال کیا ہے، بھارت میں نفرت، انتہا پسندی اور اقلیت دشمنی سفاک مودی کی متعصبانہ سوچ کی عکاس ہے۔

مزید پڑھیں؛ بھارت میں بڑھتی اسلاموفوبیا: پاکستان کی عالمی برادری سے فوری نوٹس لینے کی اپیل

Related posts

جنوبی کوریا، فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ، دو اہلکار جاں بحق – بول نیوز

ولی ٹیک نے ملتان سلطانز 2 ارب 45 کروڑ روپے میں خرید لی – بول نیوز

پاکستان میں اے آئی انقلاب، پی ٹی سی ایل لے آیا جدید ٹیکنالوجی کے عملی مظاہرے – بول نیوز