کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فرنچائز ملکیت میں بھی دس سال کی توسیع

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فرنچائز ملکیت میں بھی دس سال کی توسیع

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نیا معاہدہ حالیہ ویلیوایشن کے تحت طے پایا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ فرنچائز معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی ملکیت میں دس سال کی توسیع کا اعلان کردیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نیا معاہدہ حالیہ ویلیوایشن کے تحت طے پایا جس کا تخمینہ غیر ملکی فرم ای اینڈ وائی مینا نے کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ معاہدے کی تجدید پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر کی پی ایس ایل کے لیے خدمات قابلِ ستائش ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ندیم عمر کا اظہار اعتماد پی ایس ایل کی بڑھتی ہوئی ساکھ کا ثبوت ہے۔

پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ شراکت داری کو مزید مضبوط قرار دیا اور کہا کہ فرنچائز کا جذبہ اور کمٹمنٹ لائقِ تحسین ہے۔

سلمان نصیر نے ندیم عمر کی خدمات کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ خدمات پی ایس ایل والوں سے بھی بڑھ کر ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مقبولیت اور کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں لیگ کی مضبوط ترین فرنچائز قرار دیا جا رہا ہے اور توقع ہے کہ آئندہ بھی یہ ٹیم پی ایس ایل کی کامیابی اور شائقین کی دلچسپی میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے پیراگوئے کے صدر سے ملاقات کی

متحدہ عرب امارات کے صدر نے نوجوان رہنماؤں کے لئے عرب اجلاس سے وفد کا خیرمقدم کیا

محمد بن راشد نے جی سی سی سکریٹری جنرل – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی