اسنوکر ورلڈ کپ، بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا

مسقط: اسنوکر ٹیم ورلڈ کپ میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بھارت کے خلاف تین، ایک کی واضح اور فیصلہ کن فتح کے ساتھ پاکستان ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گیا۔

اسنوکر ٹیم ورلڈکپ کے سیمی فائنل کے پہلے سنگل میں پنکج ایڈوانی نے اسجد اقبال کو شکست دے کر برتری حاصل کی، تاہم دوسرے سنگل میں محمد آصف نے برجیش دامانی کو ہرا کر مقابلہ برابر کیا۔

مزید پڑھیں: البانیہ: یورپین ڈیس ایبل اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا

اسجد اقبال اور محمد آصف کی جوڑی نے پنکج ایڈوانی اور برجیش دامانی کی ٹیم کو ہرایا، محمد آصف نے دونوں سنگلز جیتنے کے علاہ ڈبل کی جیت میں بھی اہم کردار ادا کیا، ریورس سنگل میں محمد آصف نے پنکج ایڈوانی کو شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

Related posts

لائبہ خان کا حسن بکھرتا ’ولیمہ لک‘، مداح دل ہار بیٹھے

شارجہ اکیڈمی برائے فلکیات کے مطابق ، 18 فروری رمضان کا پہلا دن ہے

متحدہ عرب امارات کے صدر عالمی رہنماؤں اور عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس میں وفد کے سربراہان سے ملاقات کرتے ہیں