بیلیم میں جاری COP30 کانفرنس میں پویلین میں آگ، شرکاء کی ہنگامی طور پر باہر نکال لیا گیا

بیلیم میں جاری COP30 کانفرنس میں پویلین میں آگ، شرکاء کی ہنگامی طور پر باہر نکال لیا گیا

عینی شاہدین کے مطابق دھواں بھرنے کے باعث راہداری میں بھگدڑ مچ گئی

اقوامِ متحدہ کے زیرِ اہتمام COP30 عالمی ماحولیاتی مذاکرات میں اس وقت ہنگامہ خیز صورتحال پیدا ہوگئی جب کانفرنس کے ایک پویلین میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے بعد شرکاء کو فوری طور پر عمارت سے باہر نکال لیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق دھواں بھرنے کے باعث راہداری میں بھگدڑ مچ گئی اور مندوبین “Fire! Fire!” کی آوازیں دیتے ہوئے ایمرجنسی راستوں کی طرف دوڑ پڑے۔

سیکیورٹی اہلکار اور اقوام متحدہ کے عملے نے فوری طور پر فائر ایکسٹنگشرز کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی، جبکہ فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچتے ہی متاثرہ حصے کو گھیرے میں لے کر دھواں باہر نکالنے کا عمل شروع کر دیا۔

برازیل کے وزیرِ سیاحت نے میڈیا کو بتایا کہ آگ مکمل طور پر قابو میں ہے اور کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب دنیا بھر سے آئے ہوئے وزراء فاسل فیولز، ماحولیاتی مالیات اور تجارت سے متعلق اہم معاملات پر مذاکرات کے آخری مرحلے میں مصروف تھے، جبکہ کانفرنس کے ختم ہونے میں صرف ایک دن باقی تھا۔

منتظمین نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور پویلین کو محفوظ بنائے جانے کے بعد سیشنز معمول کے مطابق دوبارہ شروع کر دیے جائیں گے۔

Related posts

محمد بن راشد نے جی سی سی سکریٹری جنرل – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

محمد بن راشد سائبرسیکیوریٹی سنٹر کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کرتے ہیں

مکتوم بن محمد نے لبنان کے وزیر اعظم – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی