وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان کا ریکارڈ روم کا دورہ
چیف جسٹس نے سائلین کی سہولت کے لیے قائم کردہ اسپیشل ڈیسک کا دورہ کیا
وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے اسلام آباد میں قائم ریکارڈ روم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس ارشد حسین شاہ بھی چیف جسٹس کے ہمراہ تھے۔
عدالتی اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس امین الدین خان کو ریکارڈ روم میں جاری تنظیمی و انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔
چیف جسٹس نے سپریم کورٹ سے متعلقہ ریکارڈ کو جلد از جلد وفاقی آئینی عدالت منتقل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔
چیف جسٹس نے سائلین کی سہولت کے لیے قائم کردہ اسپیشل ڈیسک کا دورہ کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے عہدیداران نے چیف جسٹس امین الدین خان سے ملاقات کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
ملاقات کے دوران بار کے نمائندوں نے عدالتی امور اور بار کے مسائل سے متعلق گفتگو کی۔