سیکیورٹی فورسزکی خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیاں،7 خوارجی دہشت گردہلاک – بول نیوز

سیکیورٹی فورسزکی خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیاں،7 خوارجی دہشت گردہلاک

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے مہمند ضلع میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کی جس میں 4 خارجی دہشت گرد مارے گئے

سیکیورٹی فورسزنے خیبرپختونخوا میں 3 مختلف کارروائیوں کے دوران 7 خوارجی دہشت گردوں ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف تین الگ الگ کارروائیاں کیں جن میں 7  خوارجی دہشت گردہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے مہمند ضلع میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کی جس میں 4 خارجی دہشت گرد مارے گئے، اسی طرح لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 خارجیوں کو ہلاک کردیا۔

ایک اور کارروائی ٹانک میں کی گئی جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشتگرد انجام کو پہنچا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے یہ بھی بتایا کہ عزمِ استحکام” کے تحت دہشتگردی کے خلاف آپریشن پوری رفتار سے جاری رہے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کے حمایت یافتہ خوارج کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا عزم لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related posts

مکتوم بن محمد نے لبنان کے وزیر اعظم – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

لطیفہ بنٹ محمد مستقبل کے فٹ مہر کے ساتھ تین سرکاری منصوبوں کا اعزاز دیتا ہے

متحدہ عرب امارات اور ایکواڈور کے صدور دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کرتے ہیں