بچوں کے عالمی دن پر صبا قمر نے کیا پیغام دیا؟ – بول نیوز

بچوں کے عالمی دن پر صبا قمر نے کیا پیغام دیا؟

صبا قمر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک ساتھ کھڑے ہوں۔

 معروف اداکارہ اور یونیسف پاکستان کی نیشنل ایمبیسیڈر برائے چائلڈ رائٹس صبا قمر نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان میں بچوں کے حقوق کی اہمیت اجاگر کرنے پر زور دیا ہے

صبا قمر نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک ساتھ کھڑے ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ ہر بچے کو تعلیم حاصل کرنے، صحت مند ماحول میں پروان چڑھنے، محفوظ زندگی گزارنے اور اپنے مستقبل کے فیصلوں میں حصہ لینے کا حق حاصل ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں تقریباً 1.9 کروڑ بچیاں کم عمری کی شادیوں کا شکار ہیں اور نصف سے زیادہ کم عمر لڑکیاں 18 سال سے پہلے حمل کا سامنا کرتی ہیں، جو ماں اور بچے دونوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

صبا قمر نے عوام سے درخواست کی کہ وہ ملک بھر میں ’پاکستان کو نیلا‘ کر کے بچوں اور بچیوں کے حقوق کے لیے یکجہتی کا مظاہرہ کریں، جو ورلڈ چلڈرنز ڈے کی علامتی پہچان ہے۔

یاد رہے کہ 2024 میں یونیسف نے صبا قمر کو پہلی نیشنل ایمبیسیڈر برائے چائلڈ رائٹس مقرر کیا تھا، تاہم انہوں نے بچوں کی تعلیم، ذہنی صحت، صنفی مساوات، کم عمری کی شادی اور تشدد کے مسائل کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: یونیسف کی ’’چائلڈ میرج‘‘ کے خلاف نئی مہم، صبا قمر کا جذباتی پیغام جاری

Related posts

پاکستان قومی ہاکی ٹیم پرو لیگ کے دوسرے راؤنڈ کے لیے آسٹریلیا روانہ

سعودی عرب سے مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت میں توسیع کی درخواست

ٹرمپ نے افغانستان کی بگرام ایئربیس لینے کا اعلان کردیا