صدرآصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یوم اطفال پرخصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
صدرآصف علی زرداری
ہربچےکوبلاامتیازاوربلااستحصال بنیادی حقوق کی فراہمی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے
صدرآصف علی زرداری نے عالمی یوم اطفال کےموقع پرپیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہربچے کو بلاامتیازاوربلا استحصال بنیادی حقوق کی فراہمی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ بچوں کےحقوق کاتحفظ صرف قانونی ذمہ داری نہیں بلکہ اخلاقی فریضہ ہے، یہ دن بچوں کی فلاح وبہبود کے حوالے سےعالمی یکجہتی اورآگاہی کوفروغ دیتاہے۔
صدرمملکت کا کہنا تھا کہ 2025 میں اس دن کاموضوع’’میرادن، میرے حقوق‘‘ہے، یہ موضوع اقوام متحدہ کے کنونش برائےحقوق طفل کےتحت ہونےوالی پیش رفت کواجاگرکرتاہے، یہ موضوع ایک مضبوط سماجی تحفظ کےنظام کی اہمیت بھی واضح کرتاہے، پاکستان پالیسی سازی میں بچوں کی آوازکوشامل کرنےکےعالمی معاہدوں کاتصدیق کنندہ ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پالیسی سازی میں بچوں کی آوازکوشامل کرنےکےعالمی معاہدوں کاتصدیق کنندہ ہے، پاکستان کاآئین بچوں کےحقوق کےتحفظ اورفروغ کی ضمانت دیتاہے، حکومت نےبچوں کےاستحصال کی روک تھام،فلاح وبہبودکویقینی بنانےکےلیےمختلف ادارےقائم کیےہیں۔
صدرمملکت نے مزید کہا کہ ریاست متعلقہ قوانین کومضبوط بنانےمیں اپناکرداراداکررہی ہے، بچوں کےحقوق کاتحفظ ایک اجتماعی ذمہ داری ہے، پوری قوم مل کرہربچےکےلیےمحفوظ ماحول کی فراہمی یقینی بنانےمیں کرداراداکرے۔
وزیراعظم شہبازشریف
حکومت پاکستان عالمی سطح پراس حوالے سے مشترکہ تعاون کےلیے کوشاں ہے
وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی یوم اطفال کے موقع پرپیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کے ساتھ مل کربچوں کی فلاح وبہبود، تعلیم وتربیت کی اہمیت اجاگرکررہا ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ 2025میں یہ دن’’میرادن،میرےحقوق‘‘کےعنوان کےتحت منایاجارہاہے، یہ دن بچوں کےحقوق کی ادائیگی، نشوونما اورزندگی کے مسائل کی اہمیت پرمرکوزہے، کسی بھی ریاست،ملک کامستقبل بچوں سےمنسلک ہوتاہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پربچوں کی فلاح وبہبود، خوشحالی کےلیےمشترکہ تعاون ناگزیرہے، بچوں کےحقوق میں ذہنی وجسمانی نشوونما،تحفظ اورتعلیم وتربیت کلیدی حیثیت رکھتےہیں، حقوق کی ادائیگی میں انفرادی،اجتماعی سطح پرموثراندازسےکام کرناوقت کی اہم ضرورت ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پراس حوالےسے مشترکہ تعاون کےلیےکوشاں ہے، بچوں کےخلاف پرتشددواقعات کےسدباب کےلیےبھی اقدامات کررہےہیں، حکومت ملک بھرمیں ہونہاربچوں کےلیےتعلیمی سہولیات کی فراہمی یقینی بنارہی ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسی تناظرمیں دانش اسکول پروجیکٹ پرتیزرفتاری سے جاری کام قابل تحسین ہے، تعلیم کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے حکومت نے ملک میں تعلیمی ایمرجنسی کانفاذکررکھاہے، جس کامقصداسکول کی تعلیم سےمحروم بچوں کےاسکول میں داخلےکویقینی بنایاہے۔
