سونا ایک ہی دن میں ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا – بول نیوز

سونا ایک ہی دن میں ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا

ملک میں فی تولہ سونا 7 ہزار 900 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 31 ہزار 526 روپے کا ہوگیا۔

کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور صرف ایک دن میں ہی سونا ہزاروں روپے مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز ملک میں فی تولہ سونا 7 ہزار 900 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 31 ہزار 526 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونا 6 ہزار 773 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 69 ہزار 994 روپے پر جاپہنچی۔

عالمی منڈی میں بھی قیمتوں میں تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونا 79 ڈالر اضافے کے بعد 4092 ڈالر پر جا پہنچا۔

Related posts

سعودی عرب سے مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت میں توسیع کی درخواست

ٹرمپ نے افغانستان کی بگرام ایئربیس لینے کا اعلان کردیا

بحرِ عرب میں خطرے کی گھنٹیاں، امریکی جنگی طیارے نے ایرانی ڈرون مار گرایا