آزاد کشمیر کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
صدر بیرسٹر سلطان محمود کی علالت کے باعث اسپیکر چودہری لطیف اکبر نے نومنتخب کابینہ اراکین سے حلف لیا۔
آزاد کشمیر کی 18 رکنی کابینہ نے ایوان صدر مظفر آباد میں حلف اٹھا لیا۔
صدر بیرسٹر سلطان محمود کی علالت کے باعث قائم مقام صدر اسپیکر آزاد و جموں کشمیر اسمبلی چودہری لطیف اکبر نے نومنتخب کابینہ اراکین سے حلف لیا۔
اس کے علاوہ آزاد کشمیر حکومت کے 2 مشیروں نے بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، جہاں وزیراعظم نے مشیروں سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
حلف اٹھانے والوں میں 16 وزیر اور 2 مشیر شامل ہیں جبکہ کوئی مہاجر رکن اسمبلی شامل نہیں۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور، سابق وزراء اعظم سردار تنویر الیاس اور سردار یعقوب بھی حلف برداری تقریب میں موجود تھے۔
