سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، زمبابوے نے پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دیا
پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت دی
زمبابوے نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے سامنے 148 رنز کا ہدف رکھ دیا ہے۔
زمبابوے نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے جس میں برائن بنیٹ کی 49 رنز کی عمدہ اننگز شامل ہے۔
پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان کی ٹیم میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، سلمان مرزا، شاہین آفریدی اور ابرار احمد شامل ہیں۔
زمبابوے کی اننگز:
زمبابوے کی اننگز کا آغاز کافی مضبوط رہا اور اوپنرز نے 72 رنز کی شراکت قائم کی۔ تاہم مارومانی 30 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
اس کے بعد برینڈن ٹیلر 14 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، جب کہ برائن بنیٹ 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ریان برل صرف 8 رنز بنا سکے جبکہ کپتان سکندر رضا 34 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ صائم ایوب، ابرار احمد، سلمان مرزا اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔