وفاقی آئینی عدالت کی آئندہ ہفتے کی مجوزہ کاز لسٹ جاری – بول نیوز

وفاقی آئینی عدالت کی آئندہ ہفتے کی مجوزہ کاز لسٹ جاری

چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان کورٹ روم نمبر 1 میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق عدالت میں 3 مختلف بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔

کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان کورٹ روم نمبر 1 میں مقدمات کی سماعت کریں گے جبکہ جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں سماعتیں کورٹ روم نمبر 2 میں ہوں گی۔

اس کے علاوہ تیسرے بینچ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس کے کے آغا شامل ہوں گے، جو کورٹ روم نمبر 3 میں مقدمات کی کارروائی کریں گے۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس ارشد حسین آئندہ ہفتے کسی بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

Related posts

ثنا جاوید کی سالگرہ؛ شعیب ملک کے ساتھ خوبصورت تصاویر وائرل

ہیری پوٹر سیریز کب ریلیز ہوگی؟ ٹریلر نے سب کی توجہ کھینچ لی

ایران جنگ کے باعث دورہ چین مؤخر، صدر ٹرمپ کا نیا اعلان