وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین کی حلف برداری آج ہوگی

وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب آج ایوان صدر میں ہوگی، جس میں جسٹس امین الدین خان اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، صدر مملکت آصف علی زرداری چیف جسٹس سے حلف لیں گے۔

دوسری جانب آئینی عدالت کے چھ ججز کی تقریب حلف برداری کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز اور ایڈمن بلاک کے درمیان اوپن ایریا میں انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 27 ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ مستعفی

آئینی عدالت کے دیگر ججز اسلام آباد ہائی کورٹ میں حلف اٹھائیں گے، جبکہ آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین دیگر ججز سے حلف لیں گے، حلف برداری تقریب کے لیے ممکنہ وقت گیارہ بجے کا مقرر کیا گیا ہے۔

گذشتہ روز صدر مملکت نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر جسٹس امین الدین خان کی بطور چیف جسٹس آئینی عدالت تقرری کی منظوری دے دی ہے اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جسٹس امین الدین خان تین سال کے لیے وفاقی آئینی عدالت کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں۔ یہ نئی عدالت ملکی آئینی معاملات کے فیصلوں کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

Related posts

فروری کا مہینہ ہانیہ عامر کیلئے خاص کیوں؟

مادھوری کے گانے پر امر خان کو بولڈ لباس میں رقص کرنا مہنگا پڑ گیا

محمد بن راشد کا جائزہ دبئی کے نیلے اور گرین اسپیس روڈ میپ 2030 – متحدہ عرب امارات