پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی نے27ویں آئینی ترمیم کو ووٹ دینے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی قیادت نے ارکان کو ترمیم کی حمایت میں ووٹ ڈالنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کا پارلیمانی اجلاس کچھ دیر بعد دوبارہ طلب کیا گیا ہے جبکہ تمام اراکین کو کمیٹی روم نمبر 2 میں موجود رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنی ٹیم کے ہمراہ چیمبر میں مشاورت میں مصروف ہیں اور مشاورت مکمل ہونے کے بعد دوبارہ پارلیمانی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

Related posts

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی، آئی سی سی کے ہنگامی اقدامات

متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاع نے ایرانی حملے کے آغاز کے بعد سے 165 بیلسٹک، دو کروز میزائل، 541 ڈرونز کو روکا – UAE

جے سوریا کا سری لنکا کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان