ہم جب بھی اقتدار میں آئے ان ترامیم کو واپس کریں گے، بیرسٹر گوہر کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے اعلان کیا ہے کہ ہم جب بھی اقتدار میں آئیں گے ان ترامیم کو واپس کریں گے۔

چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے، سابق وزیراعظم نواز شریف غیر ضروری ہوگئے ہیں، ان کی پارلیمنٹ آمد سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ سپریم کورٹ کا ادارہ ختم کیا جارہا ہے، ہم آئین اور قانون کے ساتھ ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جس دن بانی پی ٹی آئی آئیں گے وہ جہاں بیٹھیں گے وہ عدالت ہوگی، وہ جو کہیں گے وہ قانون ہوگا۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ کل اسلام آباد میں انتہائی افسوناک واقع پیش آیا، ہم دہشتگردی کے خلاف ہیں ہم اپنی پاک افواج کے ساتھ ہیں ان کے بے پناہ قربانیاں ہیں، ہم مل کر اس جنگ کے خلاف کامیابی حاصل کریں گے۔

Related posts

محمد بن راشد سائبرسیکیوریٹی سنٹر کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کرتے ہیں

مکتوم بن محمد نے لبنان کے وزیر اعظم – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

لطیفہ بنٹ محمد مستقبل کے فٹ مہر کے ساتھ تین سرکاری منصوبوں کا اعزاز دیتا ہے