سونے کی ایک بار پھر اونچی اڑان، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد ایک بار پھر 5900 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 5900 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 35 ہزار 762 روپے ہوگیا، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 5065 روپے اضافے سے 3 لاکھ 73 ہزار 595 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:رواں برس 9 ماہ کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت کہاں تک پہنچی؟ جانیے

عالمی گولڈ مارکیٹ 59 ڈالرز بڑھ گئی، اس طرح عالمی مارکیٹ میں گولڈ کی قیمت 4134 ڈالرز فی اونس تک ہوگئی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 144 روپے اضافے سے 5353 روپے تک پہنچ گئی۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے پیراگوئے کے صدر سے ملاقات کی

متحدہ عرب امارات کے صدر نے نوجوان رہنماؤں کے لئے عرب اجلاس سے وفد کا خیرمقدم کیا

محمد بن راشد نے جی سی سی سکریٹری جنرل – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی