شہر قائد میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

شہر قائد میں آج صبح سے دھند چھائی ہوئی ہے اور حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود ہوگئی، تاہم موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 17.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں دھند کا راج، حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود

شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا مکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  کراچی میں اس وقت مشرقی سمت سے 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، جبکہ آئندہ ہفتے تک شہر قائد میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Related posts

پاکستان کے انکار سے بھارتی کرکٹ کی اجارہ داری بے نقاب، سابق انگلش بیٹر کا اعتراف

معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی مبینہ طور پر فائرنگ واقعے میں جاں بحق

افغان طالبان رجیم سے ہمسایہ ممالک کو شدید سیکیورٹی خطرات لاحق