27ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ تاحال فائنل نہ ہوسکا؛ پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں مذاکرات جاری

اسلام آباد: 27ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ تاحال حتمی شکل اختیار نہیں کر سکا، تاہم پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے وفود پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقاتیں کررہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے وفد میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، سینیٹر انوشہ رحمان سمیت دیگر رہنما شامل ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے سینیٹر شیری رحمان، فاروق ایچ نائیک، نوید قمر اور مرتضیٰ وہاب شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے مابین اتفاق رائے پیدا ہونے کے بعد بل کو ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

مذاکرات کا عمل وزیر قانون کے چیمبر میں جاری ہے، جہاں دونوں پارٹی وفود آئینی ترمیم کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نشستیں مثبت پیش رفت کی طرف گامزن ہیں اور حتمی حتمی منظوری کے لیے جلد ہی بل ایوان میں پیش کیا جاسکتا ہے۔

Related posts

محمد بن راشد نے جی سی سی سکریٹری جنرل – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

محمد بن راشد سائبرسیکیوریٹی سنٹر کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کرتے ہیں

مکتوم بن محمد نے لبنان کے وزیر اعظم – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی