شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم

شہر قائد میں رات میں خنکی بڑھنے لگی، تاہم دن میں بدستور گرمی برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔

کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 16.9  ڈگری سینٹی گریڈ، اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 34 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر قائد میں اس وقت مشرقی سمت سے 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، جبکہ آئندہ ہفتے تک شہر قائد میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Related posts

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کوالیفائر کل سے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوں گے

قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ کا منفی پروپیگنڈے پر ردعمل

15 فروری کو پاک بھارت ٹاکرے پر عاقب جاوید کا بڑا بیان سامنے آ گیا