چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا برونائی دارالسلام کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے سلطان آف برونائی ہز میجسٹی سلطان حاجی حسن البلقیہ سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا نے وزیرِاعظم کے دفتر اور وزیر دفاع دوم یانگ برہومت پہن داتو لیلاراجا میجر جنرل (ر) داتو پدوکا سری آوانگ حاجی حلابی بن حاجی محمد یوسف اور کمانڈر رائل برونائی آرمڈ فورسز میجر جنرل داتو پدوکا حاجی محمد حزائمی بن بول حسن سے بھی علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں: طبی تعلیم کے حوالے سے کنگ حماد انسٹیٹیوٹ کا افتتاح اہم سنگ میل ہے، جنرل ساحر شمشاد

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا  نے ڈیفنس اکیڈمی رائل برونائی آرمڈ فورسز میں ’’پاکستان کا علاقائی امن و استحکام میں کردار‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔

برونائی کے سلطان اور عسکری قیادت نے پاکستانی افواج کے پیشہ ورانہ معیار، کارکردگی اور دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا۔ دورے کے دوران ہیڈکوارٹر رائل برونائی آرمڈ فورسز پہنچنے پر جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ایک گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

Related posts

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کوالیفائر کل سے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوں گے

قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ کا منفی پروپیگنڈے پر ردعمل

15 فروری کو پاک بھارت ٹاکرے پر عاقب جاوید کا بڑا بیان سامنے آ گیا