حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ

کراچی: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی  حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پی آئی اے کی نجکاری اس سال سے پہلے مکمل ہوجائے گی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فیوچر سمٹ کے نویں ایڈیشن کی تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کیا۔

انہوں نے کہا کہ معیشت میں نجی شعبے کا کردار بہت اہم ہے، پیداوار پر مبنی معاشی ترقی ہی پائیدار راستہ ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ دنیا میں معاشی نظام بہتری کی طرف گامزن ہے، بہت سے ممالک معاشی نظام میں اصلاحات لا رہے ہیں، پاکستان کو برآمدات کا مرکز بنانا ہے، ڈیجیٹائزیشن سے معیشت میں شفافیت آئے گی۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں 9 لاکھ فائلرز اضافہ ہوا ہے۔ اے آئی پر مبنی ترقی کے لیے ایکو سسٹم تشکیل دینا ہوگا، بلیو اکانومی کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

Related posts

پیرس میں سول نیوکلیئر توانائی کا عالمی اجلاس، توانائی کے بحران کے حل کیلئے جوہری ٹیکنالوجی پر زور

ایلون مسک کی دولت نے تاریخ بدل دی، 839 ارب ڈالر کے ساتھ دنیا کے امیر ترین انسان

افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، چین