پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا

اسلام آباد: پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا۔

بول نیوز کے مطابق مذاکرات کے تیسرے دور میں پاکستان کی جانب سے ایک اعلی سطحی وفد شرکت کرے گا، مذاکرات میں دہشت گردی اور سرحدی دراندازی کا معاملہ دوبارہ اٹھایا جائے گا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں منعقد ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں شرکت کے لیے پاکستان کا اعلی سطحی وفد استنبول روانہ ہوگا جس میں اعلی عسکری حکام اور دفترِ خارجہ کے افسران شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں دوحہ اور استنبول میں ہونے والے گزشتہ مذاکرات کے نتائج پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ پاکستان کی جانب سے ایک بار پھر افغان سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے کا معاملہ اٹھایا جائے گا اور دراندازی کی روک تھام کے لیے جامع معاہدے پر زور دیا جائے گا۔

مذاکرات میں ترکیہ اور قطر ثالثی کا کردار ادا کریں گے، جبکہ بات چیت کی میزبانی ترکیہ کرے گا۔

Related posts

عبداللہ بن زید کی چینی حکومت کے خصوصی ایلچی سے مشرق وسطیٰ کے مسئلے پر ملاقات

عراق کے کردستان خطے کے وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر کے ساتھ فون کال کے دوران متحدہ عرب امارات کے قونصل خانے پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے

خلیفہ المرار غیر اشتعال انگیز ایرانی حملوں پر عرب لیگ کے وزارتی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں