فیصل آباد: پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ فیصل آباد میں کھیلا جارہا ہے جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
خیال رہے کہ فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے جب کہ ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں۔
ٹاس کے موقع پر شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی پرجوش اور پراعتماد ہیں، ٹی ٹوئنٹی میں اچھی پرفارمنس کے بعد حوصلے بلند ہیں۔

