کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع میجر خالد شہید پارک میں درجنوں مردہ کوؤں کی مبینہ ویڈیو پاکستان شوبزانڈسٹری کے نامور گلوکار اور میوزک بینڈ اسٹرنگز کے سابق ممبر  بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

موسیقار بلال مقصود کے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ چند دنوں سے پارک میں روزانہ دو سے تین مردہ کوے دیکھے جا رہے تھے، تاہم آج تقریباً 50 سے 60 مردہ کوے پارک میں موجود تھے۔

ترجمان ہارٹیکلچر سوسائٹی رفیع الحق نے واقعے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کوے اور چیلیں عموماً کچرے سے خوراک حاصل کرتی ہیں، ممکن ہے کہ وہ زہریلے مواد کے باعث ہلاک ہوئے ہوں۔

دوسری جانب محکمہ جنگلی حیات سندھ نے پارک کا دورہ کیا، تاہم کچرا کنڈیاں صاف ہونے کے باعث کوئی ٹھوس شواہد نہیں مل سکے، دورے کے وقت پارک میں مردہ پرندے بھی موجود نہیں تھے۔

Related posts

محمد بن راشد نے جی سی سی سکریٹری جنرل – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

محمد بن راشد سائبرسیکیوریٹی سنٹر کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کرتے ہیں

مکتوم بن محمد نے لبنان کے وزیر اعظم – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی