کراچی میں خوفناک آتشزدگی سے 200 جھگیاں، متعدد مویشی اور موٹرسائیکلز راکھ

کراچی: گلستان جوہر میں جھگیوں میں خوفناک آتشزدگی نے 200 سے زائد جھگیوں اور متعدد موٹرسائیکلز کو جلا کر راکھ کردیا۔

بول نیوز کے مطابق رات گئے گلستان جوہر بلاک 12 میں جھگیوں میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں جھگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پا لیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں تقریباً 500 جھگیاں موجود تھیں جن میں سے 200 سے زائد مکمل طور پر جل گئیں، آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔

فائر بریگیڈ کے مطابق آگ کے باعث متعدد موٹرسائیکلیں اور مویشی بھی جل گئے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ امدادی کارروائیاں رات بھر جاری رہیں جبکہ انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Related posts

مادھوری کے گانے پر امر خان کو بولڈ لباس میں رقص کرنا مہنگا پڑ گیا

محمد بن راشد کا جائزہ دبئی کے نیلے اور گرین اسپیس روڈ میپ 2030 – متحدہ عرب امارات

رخصتی کے موقع پر لائبہ خان کا مزاحیہ انداز؛ دلچسپ گفتگو نے محفل لوٹ لی