لاہور اور کراچی میں آلودگی کی شرح میں مسلسل اضافے سے دنیا کےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور ایک بار پھر صف اول اور کراچی تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 518 پرٹیکیولیٹ میٹر، جبکہ کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 198 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت آلودگی پر قابو پانے میں مکمل ناکام، لاہور کی فضا خطرناک حد تک آلودہ
دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں دہلی دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس پر 150 تا 200 آلودگی ظاہر کرتا ہے، 200 تا 300 شدید آلودگی کو ظاہر کرتا ہے،جبکہ 300 سے زائد خطرناک ترین آلودگی ظاہر کرتا ہے۔
