پاک افغان مذاکرات ناکام؛ پاکستان کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

استنبول: پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے، تاہم جس کے پیش نظر پاکستان نے دہشت گردوں، ان کے سرپرستوں اور معاونین کے خلاف بھرپور کارروائی کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے مذاکرات کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ افغان طالبان نے اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی کوئی ضمانت نہیں دی۔

 انکا کہنا تھا کہ طالبان حکومت افغان عوام کو ایک غیر ضروری جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتی ہے، جو خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔

عطا تارڑ نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی سرزمین کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا اور افغان سرزمین سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

Related posts

بھارتی سرحدی ٹیم پر علیحدگی پسندوں کا حملہ، متعدد اہلکار ہلاک و زخمی

نیپال میں نئی سیاسی تاریخ رقم، وزارت عظمیٰ کا قلمدان ریپر گلوکار نے سنبھال لیا

ایران نے ابھی تک صرف ایک تہائی میزائل استعمال کیے، امریکی انٹیلی جنس ذرائع کا انکشاف