مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب

اسلام آباد: آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس آج وزارتِ منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات میں طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قائم کردہ وفاقی وزراء پر مشتمل سیاسی رابطہ کمیٹی کرے گی

اجلاس میں وفاقی وزیر احسن اقبال، وزیرِ اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناءاللہ، اور وزیرِ امورِ کشمیر انجینئر امیر مقام شریک ہوں گے، جبکہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر پارلیمانی پارٹی کی قیادت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق طارق فاروق، مشتاق منہاس، اور بیرسٹر افتخار گیلانی سمیت پارٹی کی سینئر قیادت بھی اجلاس میں شریک ہوگی۔

سیاسی رابطہ کمیٹی اجلاس میں آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کو پیپلز پارٹی کے ساتھ طے پانے والے اتحاد کے فارمولے پر اعتماد میں لے گی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کو وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار کے لیے ووٹ دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں ممکنہ نئی حکومت سازی کا حصہ نہیں بنے گی، تاہم آئندہ کی سیاسی حکمتِ عملی پر غور کیا جائے گا۔

سیاسی رابطہ کمیٹی آزاد کشمیر کی قیادت سے تجاویز حاصل کرنے کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف کو وطن واپسی پر تفصیلی بریفنگ پیش کرے گی۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے پیراگوئے کے صدر سے ملاقات کی

متحدہ عرب امارات کے صدر نے نوجوان رہنماؤں کے لئے عرب اجلاس سے وفد کا خیرمقدم کیا

محمد بن راشد نے جی سی سی سکریٹری جنرل – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی