مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے مستعفی نہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپوزیشن کو عدم اعتماد کا شوق پورا کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہوں گے اور جب تک ان کے پاس اختیار ہے، وہ کام جاری رکھیں گے۔
انوارالحق کا کہنا تھا کہ جن کے پاس اکثریت ہے، وہ ان کے خلاف عدم اعتماد لے آئیں، اکیلا آیا تھا، مگر اب میرے ساتھ کئی دوست ہیں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ ان کی اصل قدر ان کے جانے کے بعد پہچانی جائے گی۔