ہیلتھ انڈسٹری میں پسِ پردہ خدمات انجام دینے والے محنت کشوں کو پہلی بار ایوارڈز سے نواز دیا گیا

اسلام آباد: پاکستان کی ہیلتھ انڈسٹری کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اُن محنت کشوں کو بھی سراہا گیا جن کا کردار ہمیشہ پسِ پردہ رہتا ہے۔

ہیلتھ ایشیا ایوارڈز کی تقریب میں وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے اسپیشل کیٹیگری ایوارڈز کے تحت نائب قاصد، خاتون پولیو ورکر اور لوئر ڈویژن کلرک کو اعزازی ایوارڈز سے نوازا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ’’یہ ایوارڈ اُن تمام ہیروز کے نام ہے جو دن رات محنت کرکے پاکستان کے نظامِ صحت کو چلائے ہوئے ہیں‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا مقصد صرف اعلیٰ عہدوں پر فائز افراد کو نہیں بلکہ اُن تمام کارکنان کو سراہنا ہے جو میدان میں عملی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ایوارڈز کی تقریب میں مختلف سرکاری و نجی اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور فرنٹ لائن ورکرز سمیت فیلڈ میں خدمات انجام دینے والے عملے کے عزم و حوصلے کو سراہا۔

Related posts

محمد بن راشد نے جی سی سی سکریٹری جنرل – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

محمد بن راشد سائبرسیکیوریٹی سنٹر کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کرتے ہیں

مکتوم بن محمد نے لبنان کے وزیر اعظم – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی