پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا 

جہانگیر ترین کے بیٹے اور ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا ہے، جس میں ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

علی ترین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ( سابقہ ٹوئٹر) پر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے طنزیہ انداز میں معافی مانگتے ہوئے اپنا موقف پیش کیا اور ویڈیو کے آخر میں انھوں نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا۔

علی ترین نے بتایا کہ پی ایس ایل منیجمنٹ نے انہیں ایک لیگل نوٹس بھیجا اور اس لیگل نوٹس میں تنقیدی بیانات واپس لینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا، فرنچائز معاہدہ ختم کرنے اور  بلیک لسٹ کرنے کی دھمکی بھی دی گئی۔

علی ترین نے کہا کہ وہ لیگل نوٹس میں دی گئی دھمکیوں پر خاموش نہیں رہیں گے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ میں دھمکیوں سے چپ ہوجاؤں گا تو یہ آپکی غلط فہمی ہے۔

علی ترین کا ویڈیو  پیغام میں کہنا تھا کہ پی ایس ایل سے محبت ہے اور یہ لیگ پورے پاکستان کی ہے، مسائل کے حل کے لیے بیٹھنےکو تیار ہوں لیکن آج تک رابطہ نہیں کیا گیا۔ میرے مسائل جاننے کے لیے کسی نے ایک  کال یا ای میل نہیں کی گئی۔

Related posts

سعودی عرب سے مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت میں توسیع کی درخواست

ٹرمپ نے افغانستان کی بگرام ایئربیس لینے کا اعلان کردیا

بحرِ عرب میں خطرے کی گھنٹیاں، امریکی جنگی طیارے نے ایرانی ڈرون مار گرایا