تیسرے روز کے آغاز پر جنوبی افریقہ مزید 3 وکٹوں سے محروم

راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز 25 رنز کے اضافے کیساتھ جنوبی افریقہ کی مزید 3 وکٹیں گرگئیں۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کی جانب سے محتاط بیٹنگ جاری ہے، جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز مکمل کرلیے ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنا کر اپنی اننگز کا اختتام کیا تھا، تاہم تیسرے روز کے آغاز پر جنوبی افریقہ کی وکٹیں تیزی سے گرنا شروع ہوچکی ہیں۔

تیسرے دن کھیل کا آغاز ٹریسٹن اسٹبز  اور کیلے ویرینے نے 185 کے مجموعی رنز کے ساتھ کیا، تاہم جلد ہی کیلے ویرینے بغیر کسی رن کا اضافہ کیے آصف آفریدی کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے۔

ان کے بعد ٹریسٹن اسٹبز 204 کے مجموعی اسکور پر آصف آفریدی کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، اسٹبز نے 76 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، پھر آصف آفریدی نے ہی اگلا شکار سائمن ہارمر کو بنایا، جو کوئی رن بنائے بغیر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

اس وقت کریز پر سینورن موتھوسامی 19 رنز اور میکرو جانسن 6 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

قبل ازیں، پاکستان نے کھیل کے دوسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 259 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو سعود شکیل 42 اور آغا سلمان 10 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، تاہم پاکستانی ٹیم جلد ہی 333 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئی۔

دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور سعود شکیل نے اپنی ففٹی مکمل کی، سلمان علی آغا 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سعود شکیل بھی 66 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

شاہین آفریدی، ساجد خان اور آصف آفریدی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور تینوں کو کیشوو مہاراج نے اپنا شکار بنایا جبکہ نعمان علی 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کیشوو مہاراج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دو وکٹیں سائمن ہارمر اور ایک وکٹ ربادا کے حصے میں آئی۔

پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان شان مسعود 87 جبکہ عبداللہ شفیق 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے۔ پاکستان نے لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست دی تھی۔

Related posts

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے

متحدہ عرب امارات کے صدر نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے پیراگوئے کے صدر سے ملاقات کی

متحدہ عرب امارات کے صدر نے نوجوان رہنماؤں کے لئے عرب اجلاس سے وفد کا خیرمقدم کیا