اپوزیشن اراکین کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے، بیشتر چیئرمین سرکاری گاڑیوں پر قابض

لاہور: پنجاب اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں سے اپوزیشن کے اراکین مستعفی ہوگئے ہیں، تاہم سرکاری گاڑیاں تاحال واپس نہیں کی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر کو اراکین کے استعفے موصول ہوچکے ہیں، تاہم تاحال کسی کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق مستعفی چیئرمینوں میں سے بیشتر اب بھی سرکاری گاڑیوں پر قابض ہیں، جبکہ صرف حافظ فرحت اور اویس ورک نے اپنی گاڑیاں اسمبلی سیکرٹریٹ کو واپس کی ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کئی اراکین نے اپنے استعفے بیرونِ ملک سے واٹس ایپ کے ذریعے ارسال کیے ہیں۔

Related posts

سوئی سدرن گیس کمپنی کے منافع میں 82 فیصد کمی

امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات میں توسیع، تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی

متحدہ عرب امارات کے صدر نے قوم کے قیام کے زندہ گواہوں کو اعزاز دیا – UAE