ملک میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور اور کراچی کی فضا مضر صحت قرار

ملک میں موسم کی تبدیلی سے لاہور اور کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور اور کراچی کی فضا انتہائی مضر صحت رپورٹ ہونے کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے اور کراچی چوتھے نمبرپر آگیا۔

لاہور کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 234پرٹیکیولیٹ میٹر، جبکہ کراچی کی فضا میں 182پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسی طرح دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں دہلی پہلے اور کویت تیسرے نمبر پر آگئے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس پر 150 تا 200 آلودگی، 200 تا 300 شدید آلودگی کو ظاہر کرتا ہے، جبکہ 300 سے زائد خطرناک ترین آلودگی ظاہر کرتا ہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر نے قوم کے قیام کے زندہ گواہوں کو اعزاز دیا – UAE

متحدہ عرب امارات اور انڈونیشیا کے رہنما اسٹریٹجک اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو گہرا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں – UAE

یو اے ای کو جھاڑو دینے کے لیے موسم سرما کے آخر میں سرد محاذ، بارش اور تیز ہوائیں – UAE