اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ فجر شیخ نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا، وہ حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

30 سالہ فجر شیخ نے اپنی شادی کی دلکش تصاویر اور ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری بانٹی۔

شادی میں اداکارہ نے گہرے سرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ دلہا نے روایتی سیاہ شیروانی پہنی، دونوں کی جوڑی مداحوں کو بے حد پسند آئی۔

شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں فجر کے قریبی دوستوں اور عزیزوں نے شرکت کی۔

تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور مداح اداکارہ کو نیک تمناؤں کے پیغامات بھیج رہے ہیں۔

یاد رہے کہ فجر شیخ نے 2022 میں ڈرامہ سیریل “بیٹیاں” سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا جبکہ وہ “قرضِ جاں” اور ہارر فلم “دیمک” میں اپنی شاندار اداکاری سے بھی خوب تعریفیں سمیٹ چکی ہیں۔

Related posts

بی جے پی اور آر ایس ایس کا ہندوتوا ایجنڈا، ہندو سماج میں بھی تفریق کا باعث

دبئی لوپ مسافر سرنگ پروجیکٹ – متحدہ عرب امارات کو شروع کرنے کے لئے آر ٹی اے اور بورنگ کمپنی

سلطان محمد گولڈن کے نئے ورلڈ ریکارڈز، عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن