شہید ملت لیاقت علی خان کی 74ویں برسی

پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید ملت لیاقت علی خان کی 74 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

لیاقت علی خان کا شمار مسلم رہنماؤں کی ان نمائندہ شخصیات میں ہوتا ہے جو برطانوی راج کے خاتمے اور مسلمانوں  کے لیے ایک علیحدہ وطن کی جدوجہد میں پیش پیش رہے۔

نواب زادہ لیاقت علی خان یکم اکتوبر 1896میں مشرقی پنجاب کے ضلع کرنال میں پیدا ہوئے اور 1918 میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے گریجویشن کے بعد برطانیہ جاکر آکسفورڈ یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔

لیاقت علی خان 1923 میں ہندوستان واپس آکر مسلم لیگ میں شامل ہوئے، 1936 میں مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل بنے،  قیام پاکستان میں نواب زادہ لیاقت علی خان کا کردار سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔

لیاقت علی خان عبوری حکومت کے پہلے وزیرخزانہ منتخب ہوئے۔

1948  میں قائد اعظم کی وفات کے بعد لیاقت علی خان ملک کے پہلے وزیر اعظم کے طور پر قوم کے نگہبان بنے۔

تین سال بعد انہیں 16اکتوبر  1951 کو راولپنڈی کے کمپنی باغ جسے اب لیاقت باغ کہا جاتا ہے میں جلسے کے دوران سید اکبر نامی شخص نے گولیاں مارکر شہید کردیا۔

قاتل کو بھی پولیس افسر نے فوری طور پر ٹھکانے لگاکر قتل کا راز ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا ۔ کئی عشرے گزر گئے لیکن ان کے قتل کا معمہ آج تک حل نہ ہوسکا۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے پیراگوئے کے صدر سے ملاقات کی

متحدہ عرب امارات کے صدر نے نوجوان رہنماؤں کے لئے عرب اجلاس سے وفد کا خیرمقدم کیا

محمد بن راشد نے جی سی سی سکریٹری جنرل – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی