فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بہادر جوانوں کا حوصلہ بڑھانے پاک افغان سرحد پہنچ گئے


آرمی چیف جنرل عاصم منیر / فائل فوٹو

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بہادر جوانوں کا حوصلہ بڑھانے پاک افغان سرحد پہنچ گئے۔ شیر دل سپہ سالار سید عاصم منیر نے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔

انہوں نے فتنتہ ہند ، خوارجیوں اور افغان فوج سے برسر پیکار جوانوں سے ملاقات کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔

سپہ سالار کو اپنے درمیان دیکھ کر پاک فوج کے جوانوں میں جوش و جذبے کی لہر دوڑ گئی ۔ اس موقع پر جوانوں نے وطن پر مر مٹ جانے اور دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے کا عزم دہرایا۔

جوانوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انتہائی گرمجوشی کے ساتھ ملاقات کی۔  اور دشمن کے خلاف ڈٹ کر لڑنے کا عہد کیا۔

مسلح افواج کے افسران نے خوارجی دہشتگردوں کے  ٹھکانوں پر جاری پاک فوج کی کارروائیوں سے متعلق فیلڈ مارشل کو تفصیلی طور بریفنگ دی ۔

Related posts

یونان کے قریب کشتی تصادم، پندرہ تارکین وطن ہلاک، 50 سے زائد زخمی

اسلام آباد میں پہلی انڈسٹریل ایکسپو 2026 کا کامیاب اختتام

بلوچستان دہشت گرد حملے عالمی امن کے لیے خطرہ، اقوامِ متحدہ کا دوٹوک اعلان