افغان پوسٹ پر طالبان اہلکار کا پاک فوج کے سامنے سرنڈر؛ ویڈیو منظرعام پر آگئی

پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی کے دوران ایک افغان طالبان اہلکار کے پاک فوج کے سامنے سرنڈر کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی جانب سے رات گئے شروع ہونے والی مؤثر جوابی کارروائی اب بھی جاری ہے، اس دوران پاک فوج نے افغان حدود میں موجود 19 سرحدی پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے، تاہم یہ وہی پوسٹیں تھیں جہاں سے پاکستان کے سرحدی علاقوں پر فائرنگ کی جا رہی تھی۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں ایک افغان طالبان سپاہی کو پاک فوج کے اہلکاروں کے سامنے ہتھیار ڈال کر سرنڈر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق متعدد افغان اہلکار پوسٹیں خالی چھوڑ کر فرار ہو گئے جبکہ کئی علاقوں میں طالبان کی تنصیبات کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب افغانستان کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی، جس کے بعد پاک فوج نے بھرپور ردعمل دیتے ہوئے دشمن کی متعدد پوسٹوں کو مؤثر طور پر نشانہ بنایا۔

Related posts

پاکستان کے انکار سے بھارتی کرکٹ کی اجارہ داری بے نقاب، سابق انگلش بیٹر کا اعتراف

معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی مبینہ طور پر فائرنگ واقعے میں جاں بحق

افغان طالبان رجیم سے ہمسایہ ممالک کو شدید سیکیورٹی خطرات لاحق