بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ادائیگیوں میں 500 ملین ڈالر یوروبانڈ سمیت بیرونی قرضے شامل ہیں۔
اعداد وشمار کے مطابق پاکستان کے مجموعی زر مبادلہ ذخائر 3 اکتوبر 2025 کو 19 ارب 81 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3 اکتوبر کو 2 کروڑ ڈالر اضافے سے 14 ارب 42 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 39 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
